NTS Most Important MCQs & Most Repeated Exams

درست جوابات
1 سوال : اردو کی پہلی داستان اور داستان نگار کا نام بتائیں؟
جواب : سب رس 1635ء/ ملا وجہی

2 سوال : اردو کا پہلا ناول اور ناول نگار کا نام بتائیں؟
جواب : مراۃالعروس 1869ء / مولوی نذیر احمد

3 سوال : اردو کا پہلا افسانہ اور افسانہ نگار کا نام بتائیں؟
جواب : نصیراورخدیجہ ،، راشدالخیری 1903

4 سوال : اردو کا پہلا ڈراما اور ڈراما نگار کا نام بتائیں؟
جواب : رادھا کنہیا / واجد علی شاہ
 اور جو باقاعدہ سٹیج ہوا ، وہ امانت لکھنوی کا اِندرسبھا 1853ء  ہے

5 سوال : اردو انشائیہ کے ابتدائی نقوش کس کتاب میں ملتے ہیں؟ (بانی سرسیداحمدخان ہیں پر انشائیہ کے بارے میں کافی حد تک مواد
 نیرنگِ خیال (13 مضامین) میں ہے / مولانا محمد حسین آزاد

6 سوال : اردو کا پہلا خاکہ اور خاکہ نگار کا نام بتائیں؟
جواب : نذیر احمد کی کہانی/ مرزا فرحت اللہ بیگ

7 سوال : اردو زبان (نثر) میں طنزو مزاح کا آغاز کس نے کیا؟
جواب : مرزا غالب / خطوط غالب

8 سوال : اردو کی پہلی سوانح عمری اور سوانح نگار کا نام بتائیں؟
جواب : حیات سعدی / مولانا الطاف حسین حالی

9 سوال : اردو شعراء کا پہلا تذکرہ اور تذکرہ نگار کا نام بتائیں؟
جواب : نکات الشعراء / میر تقی میر

10 سوال : اردو زبان میں پہلا تذکرہ اور تذکرہ نگار کون ہیں؟
جواب : تذکرہ گلشن ہند / مرزا علی لطف

11 سوال : اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر  کون ہے؟
جواب : قلی قطب شاہ

12 سوال : شمالی ہند کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون ہے؟
جواب : فائز دہلوی

13 سوال : اردو کی پہلی مثنوی اور مثنوی نگار کا نام بتائیں؟
جواب : کدم راؤ پدم راؤ/ فخرالدین نظامی

14 سوال : اردو کا پہلا باقاعدہ قصیدہ نگار کا نام بتائیں؟
جواب : مرزا رفیع الدین سودا

15 سوال : اردو کی پہلی نظم اور نظم نگار کا نام بتائیں؟
جواب : چکی نامہ/ خواجہ بندہ نواز گیسو دراز

http://feeds.feedburner.com/ecarepk
Exit mobile version