Male Colour Fairness Treatment At Home Some Simple Tips.

رنگت کے لیے مرد بھی اپنے چہرے پر نت نئی کریمیں اور لوشن لگاتے نظر آتے ہیں۔ جو بعض دفعہ ان کی جلد کے لیے بہتر نہیں ہو تے۔ خا ص طور پر اس وقت جب آپ کی جلد حسا س ہو۔ ایسی صور ت میں آپ کو تمام لو شن اور کریموں کا استعمال تر ک کر کے گھریلو ٹو ٹکوں کا استعمال کر نا چا ہیے تا کہ کسی بھی قسم کے بر ے اثر ات سے بچا جا سکے۔ گھریلو ٹوٹکو ں کی سب سے اچھی بات یہ ہو تی ہے کہ یہ اگر آپ کی جلد کو فا ئدہ نہیں پہنچا رہے تو آپ کی جلد کے لیے نقصان دہ بھی ثابت نہیں ہو ں گے۔
اکثر سے بیشتر مر د اپنی جلد پر تو جہ نہیں دیتے۔ ان کے خیال میں صر ف صا بن سے منہ دھو لینا ہی کافی ہو تا ہے۔ ان کا قیا س غلط ہے۔ وہ بھی با ہر نکلتے ہیں اور با ہر کی گر دوغبا ر اور گندگی ان کی جلد پر بھی اثر انداز ہو تی ہے بالکل اسی طر ح سو رج کی شعاعیں ان کے لیے بھی نقصان دہ ہو تی ہیں۔ اس لیے عورتوں کی طر ح مردوں کو بھی اپنے چہر ے کی حفا ظت ضرور کر نی چا ہیے۔
ایلو ویر ا اور اورنج جو س
ایلو ویر ا جلد کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایلو ویر ا جیل کو روزانہ اپنی جلد پر پندرہ منٹ کے لیے لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد کی قدرتی نمی بر قر ار رہے گی اور سخت خلیے نہیں بننے پائیں گے۔
ایلو ویر ا جیل میں چند قطرے اورنج جو س ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد تر وتازہ ہو جاتی ہے۔

دودھ اور لیمو ں کا ماسک
یہ ماسک جلد کو نم رکھتا، رنگت کو صاف کر تا اور جلد کو ملائم رکھتا ہے۔
ایک چمچ لیمو ں کے رس میں ایک چمچ دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر مساج کر یں۔ (اس میں چاول کا آٹا بھی شامل کر سکتے ہیں)

دہی اور کیلے کا ماسک
دہی کا چہرے پر استعمال جلد پر چمک پیدا کر تا ہے۔ کیلے میں وہ تمام وٹامنز ہو تے ہیں۔جن کی جلد کو ضرور ت ہو تی ہے۔
کیلے کے گودے میں دہی شامل کرکے چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
چینی اور شہد
دو چائے کے چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ چینی ملا کر پیسٹ بنا لیں اوردس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں۔
آملہ جو س اور شہد
ان دونوں کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں۔ اس سے کیل مہا سے دور ہو ں گے۔ بہتر نتائج کے لیے آملہ کے جو س میں شہد ملا کر پئیں۔

ہلدی اور ٹماٹر کا ماسک
ہلدی اور ٹماٹر کا ماسک بہترین موئسچر ائزر ہے اس کے استعمال سے داغ دھبے دور ہو تے ہیں۔
http://feeds.feedburner.com/ecarepk
Exit mobile version