Headache Treatment at Home | سر چکرانا، سر کا دورہ پڑنا، دماغی کمزوری

سو کر چارپائی سے فوراً اٹھنے پہ آنکھوں کے گرد اندھیرا چھا جاتا ہے اور سر چکرانے لگتا ہے، مجبوراََ دیوار وغیرہ کا سہارا لینا پڑتا ہے پھر کچھ دیر چند سیکنڈ بعد نارمل ہو جاتا ہے۔

وجوہات و اسباب و علامات

کمزوری دماغ، اعصاب، سر پر کوئی چوٹ وغیرہ، کمی خون، کثرت جماع، دماغ کا سومزاج گرم یا سرد، سر میں خشکی بخاروں اور شدید امراض سے صحت یاب ہونے کے بعد کمزوری سے یہ عارضہ پیدا ہوتا ہے، دماغی محنت لکھنے پڑھنے سے، مرغن خوراک دودھ گھی کی کمی سے خشکی، رات کو نیند نہیں آتی، زندگی بے مزہ ہو جاتی ہے۔


علاج

اصل سبب کا ازالہ کریں، کمزوری دماغ ہو تو مربہ آملہ ایک عدد دھو کر ورق چاندی لپیٹ کر کھلائیں.
کمزوری دل سے ہو تو خمیرہ مروارید 5 گرام کھلائیں۔
قبض کی وجہ سے سر میں بخارات یا ریاح ہو تو اطریفل کشنیزی کا استعمال مفید ۔

نسخہ، حب برہمی

حافظہ، سارا دن دماغی محنت کرنے سے طبعیت نہیں اکتاتی، بھولنا ختم یاداشت میں آضافہ، وکیلوں، مصنفوں، طالب علموں کیلیے نعمت، نسیان بھول جانے کے کیلئے۔

نسخہ الشفاء :

برہمی بوٹی خشک 125 گرام،

سفوف ملٹھی 50 گرام،

ورچ 50 گرام،

کول ڈوڈا 50 گرام،

مغز بادام 40 عدد،

دانہ الائچی خورد 10 گرام،

زعفران 5 گرام،

ورق چاندی 12 عدد،

ورق سونا 6 عدد

ترکیب تیاری :

برہمی بوٹی کو گھی میں قدرے بھون لیں اور پھر تمام ادویہ کو باریک پیس کر ملا دیں۔

مقدار خوراک :

دو گرام رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ ایک ماہ کے استعمال سے دماغ کی تمام کمزوریاں رفع ہو جاتی ہیں۔

نسخہ، سفوف مقوی دماغ
دماغی کمزوری، نسیان بھول جانا کیلئے

نسخہ الشفاء :

کشنیز 50 گرام،

کندر 50 گرام،

مغز سونف 50 گرام،

مغز بادام 50 گرام،

سفوف برہمی 50 گرام،

کوزہ مصری 50 گرام

ترکیب تیاری :

تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں۔

مقدار خوراک :

دو بڑے چمچ کھانے والے رات سوتے وقت ایک گلاس نیم گرم دودھ کیساتھ دو ماہ استعمال کریں۔

نسخہ، اکسیر نقرئی

کمزوری دماغ اور دل کا اکسیری علاج ہے، خفقان دل دھڑکنا کے لیے مجرب ہے۔

نسخہ الشفاء :

طباشیر 2 گرام،

مروارید 1 گرام،

کشتہ چاندی یا ورق 1 گرام،

دانہ الائچی خورد 2 گرام

ترکیب تیاری :

ادویہ کو مسلسل 6 گھنٹے کھرل کریں بس تیار ہے۔

مقدار خوراک :

صبح نہار منہ دو رتی مکھن ملائی وغیرہ میں ساتھ دودھ استعمال کریں۔

نسخہ، معجون خشخاش

سر چکرانے کے علاوہ یہ دماغ کی گرمی اور خشکی کو رفع کرتی ہے، مقوی دماغ ہے۔

نسخہ الشفاء :

خشخاش سفید 45 گرام،

کشنیز خشک 35 گرام،

مغز بادام مقشر 30 گرام،

مغز کدو 25 گرام،

مغز تربوز 25 گرام،

تخم کاہو مقشر20 گرام،

دانہ الائچی خورد 20 گرام،

تخم خرفہ سیاہ 20 گرام،

چینی 1 کلو

ترکیب تیاری :

تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر رکھ لیں اور چینی کا قوام بنا کر سفسف اس میں خوب اچھی طرح مکس کر دیں یہ معجون بن جائے گی اب اسکو کسی شیشے کے جار میں ڈال کر رکھ لیں۔

مقدار خوراک :

دو بڑے چمچ کھانے والے صبح نہار منہ پانی یاں دودھ کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں۔

نسخہ، تریاق بدن

ضعف کمزوری اعضاء رئیسہ، دل و دماغ اور جگر اعصاب، عضلات اور عام جسمانی کمزوری بہت جلد رفع ہو جاتی ہے۔

نسخہ الشفاء :

کشتہ مرجان 6 گرام،

ورق سونا 1 گرام،

ورق چاندی 1 گرام،

کشتہ فولاد 6 گرام،

کشتہ قلعی 9 گرام،

کشتہ ابرک سیاہ 9 گرام،

کشتہ جست 3 گرام،

کشتہ پارہ 6 گرام

ترکیب تیاری :
تمام ادویہ کو تقریباً تین گھنٹے کھرل کریں دواء تیار ہے۔

مقدار خوراک :

دو چاول مکھن یا ملائی میں رکھ کر دیں صبح نہار مہینہ پندرہ دن سے ایک ماہ۔ ساتھ میں یہ دواء بھی استعمال کروائیں۔

نسخہ الشفاء :

کشنیز خشک 7 گرام،

ہلیلہ سیاہ 7 گرام،

ہلیلہ زرد 3 گرام،

آملہ مقشر 4 گرام

اس کی دو خوراکیں کریں، ایک صبح ایک شام

نسخہ، ضعف دماغ

جب دماغ کے بعض حصوں میں خون معمول کے مطابق نہ پہنچتا ہو یا غذا کی کمی کے باعث دماغی نشوونما بہتر انداز سے نہ ہو سکے تو اسے ضعف دماغ یا دماغ کی کمزوری کہتے ہیں۔

اسباب

کثرت محنت دماغی، کثرت مباشرت، ضعف قلب، کثرت احتلام ، قبض کی زیادتی ضعف جگر ، نزلہ و زکام کی کثرت، دماغی شریانوں میں سختی پیدا ہونا، خون کی کمی، ضعف ہضم وغیرہ سے دماغی کمزوری ہو جاتی ہے۔

علامات


معمولی دماغی کام کرنے سے سر میں درد ہو جاتا ہے، اگر لیٹ کر اٹھا جائی تو اکثر آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا آنے لگتا ہے، سر چکرانا، نظر کمزور ہونے لگتی ہے، طبیعت بہت سست ہو جاتی ہے، سانس پھولنے لگتا ہے، نزلہ و زکام کی کثرت رہتی ہے،نیند کے بعد بھی طبیعت سست رہتی ہے، نسیان بھول جانا، خواہش جماع بھی کم ہو جاتی ہے ، ذکاوت حس کا مرض بھی لاحق ہو جاتا ہے، دماغی تھکان بہت جلد پیدا ہو جاتی ہے۔
http://feeds.feedburner.com/ecarepk
Exit mobile version