CTI Jobs 2019-20 in Higher Education Department Colleges | CTI Jobs Announced

کالجوں میں 4500 ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کالجوں میں 4500 کالج ٹیچر انٹرنز کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی، 400 خالی آسامیوں پر اقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے سے بھرتیاں ہوں گی۔
موجودہ تعلیمی سال کے دوران تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ سی ٹی آئیز کو دوبارہ موقع دینے کا مطلب مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوگا۔ متعلقہ محکمے کو سی ٹی آئیز کی کارکردگی جانچنے کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کیلئے جامع پالیسی کے بارے میں سفارشات طلب کرلیں۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھرتیوں سے کالجوں میں اساتذہ کی کمی دورہوگی، بھرتی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، سرکاری کالجوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے، سی ٹی آئیز بھرتی ہونے سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا۔
http://feeds.feedburner.com/ecarepk
Exit mobile version