Balon Ko Lamba Ghana Karny Ka Gharelo Totka – Long Hairs by Home Made Tips

لمبے گھنے اور مضبوط بال ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے. مگر ایسے لمبے بال ایک رات میں یکمشت حاصل نہیں ہوتے اسکو حاصل کرنے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے. مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ آپکا لمبے بال حاصل کرنے خواب پورا نہیں ہوسکتا. بس آپکو کچھ بنیادی طریقے معلوم ہونے چاہیے یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتے ہیں وہی آپکے بالوں اور جلد پر اثر کرتا ہے. اگر آپ لمبے بال چاہتے ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھادیں. ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر, زنک, میگنیشیم وغیرہ شامل ہو, وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتا ہے. وٹامن الف, ب, ج کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے.مچھلی, شملہ مرچ, پالک, بند گوبھی, چکی کا آٹا, دہی, انڈے, چکن, یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

تیل کا استعمال: تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتا ہے. شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے. بادام کا تیل, زیتون کا تیل, کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین تیل ہیں جو بالوں کی نشونما میں مدد کرتے ہیں. تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے. دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائےگا.

گهریلو ٹوٹکے: جس طرح ہمیں نشونما اور اچھی صحت کے لیے غذا کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح ہمارے بالوں کو بھی غذا کی ضرورت ہوتی ہیں. اور یہ غذا بالوں کو مندرجہ ذیل گھریلو ٹوٹکوں سے حاصل ہوسکتی ہیں.

ایک انڈے کی زردی میں دو چمچ سرسوں کا تیل ملا کر بالوں میں شیمپو سے دو گھنٹے پہلے لگا کر چھوڑ دیں. اس سے بال نہ صرف لمبے ہوگے بلکہ بالوں میں چمک بھی آئیں گی۔

ایک پیالی دہی میں ایک انڈہ اور سرکہ ڈال کر کنڈیشنر بناکر رکھ لیں. اس کنڈیشنر کو شیمپو سے پہلے لگا کر چھوڑ دیں. یہ کنڈیشنر بالوں کو مضبوط کرتا ہے۔

دو چمچ ایپل سڈر ایک گلاس پانی میں ڈال کر رکھ لیں اور اس کنڈیشنر کو شیمپو کے بعد بالوں میں لگا لیں. یہ بالوں کو چمک عطا کرتا ہے۔

http://feeds.feedburner.com/ecarepk
Exit mobile version