ایکنی کے لیے لیموں کا تیل استعمال کریں
لیموں کو جلد کا بہترین ڈاکٹر کہا جاتا ہے، یہ بات کسی صورت درست نہیں بلکہ ہر صورت درست ہے۔ لیموں میں پایا جانے والا وٹامن سی جلد کی ایسی ایسی بیماریوں کو ختم کرتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ دنیا بھر کی ماہر بیوٹیشنز چاہے ایک دوسرے سے اختلاف کریں لیکن لیموں کی اہمیت، خاصیت اور افادیت کے لیے ہر حال میں متفق دکھائی دیتی ہیں۔
سائنسی حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے مطابق لیموں میں ایسی طاقت اور اجزا پائے جاتے ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کو بحال رکھتے ہیں بلکہ جلد، بال اور ناخن کو بھی حسین اور خوبصورت بناتے ہیں۔ لیموں کا گودا، عرق اور چھلکے ہر طرح سے فائدہ مند ہیں ، اسی طرح لیموں کا تیل بھی جلد کو فائدہ پہنچانے میں کمال رکھتا ہے۔
لیموں کا تیل : (lemon essential oil)
٭ لیموں کا تیل مارکیٹس میں بڑی کاسمٹیکس شاپ یا بڑے اسٹورز پر باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔
٭ لیموں کا تیل گلیسرین کی طرح کچھ گاڑھا ہوتا ہے جو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ اگر آپ جلد اور بالوں کی کسی بیماری میں مبتلا ہیں تو لیموں کا تیل آپ کی پریشانی کا حل اور بیماری کے لیے کسی ڈاکٹر سے کم نہیں۔
جلد کی بیماریاں : (skin diseases)
٭ ویسے تو جلد کی بہت سی بیماریاں ہیں جن میں جلد پر سفید دھبوں کا ہوجانا، ایسے دانوں کا ظاہر ہونا جو دیکھنے میں باریک اور سرخ ہوتے ہیں، پھوڑے اور پھنسیاں ، ایگزیما اور ایکنی۔ ایکنی چہرے کا سارا حسن تباہ کردیتی ہے ، اس کے علاج میں بے احتیاطی یا لاپروائی کی جائے تو سنگین نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔
٭ ایکنی کے علاج کے لیے اکثر خواتین گھریلو خاندانی نسخوں پر اعتماد کرتی ہیں، جو کبھی تو کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن سو فیصد ان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
٭ لیموں میں ایسا جادو ہے جو جلد کے بیماریوں کو چومنتر کردیتا ہے۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی جلد کی بے شمار بیماریوں سے جنگ لڑنے کی پوری طاقت رکھتا ہے۔
٭ لیموں کا تیل ایکنی کے خاتمے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے اور جلد کو نرم وملائم اور ہموار بھی رکھتا ہے۔
لیموں کا تیل ایکنی کا بہترین علاج : (cure acne prone skin with lemon essential oil)
٭ ایکنی چہرے کو گہن لگا کے رکھ دیتی ہے، اچھے سے اچھاچہرہ اس کو بے رنگ اور بے رونق بنادیتا ہے۔
٭ ایکنی کی بہت سی وجوہا ت ہیں جن میں چکنی اور مرچ مسالوں سے بھرے کھانے اور مرغن غذائیں شامل ہیں۔
٭ ایکنی کی ایک بڑی وجہ وہ میک اپ پروڈکٹ بھی ہیں جن کو خواتین مارکیٹس میں جا کر کم قیمت کا سمجھ کر استعمال کرتی ہیں، اور پھر اس کے نتائج انھیں اپنے چہرے پر ایکنی کی صورت میں دیکھنا پڑتے ہیں۔
٭ ایکنی خواتین ماہانہ ایام کی بے قاعدگی کی وجہ سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔
٭ ایسی خواتین جو پانی کم پیتی ہیں اور خاص طور پر گرمیوں میں ان کو پسینہ زیادہ آتا ہے وہ بھی ایکنی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
٭ اکثر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایسی خواتین جو کسی نئے وجود کو جنم دیتی ہیں ، ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے ایکنی کا سامنا کرتی ہیں۔
http://feeds.feedburner.com/ecarepk